اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ وزارت خارجہ کے پریس آفس کی رپورٹ کےمطابق مرضیہ افخم نے آج عراق کے شیعہ زائرین پر دہشتگردانہ حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا بھر کے شیعہ مسلمانوں کے ساتویں امام حضرت امام موسی کاظم علیہ السلام کے یوم شہادت کے موقع پر کی جانے والی عزاداری کی رسومات اہل بیت علیھم السلام کے عقیدت مندوں کی عظیم کانفرنس شمار ہوتی ہے اور یہ عراقی عوام کے اتحاد کے سلسلے میں ایک اجتماعی اور عوامی اقدام بھی ہے۔ واضح رہے کہ حضرت امام موسی کاظم علیہ السلام کے یوم شہادت کے موقع پر بغداد سے کاظمین جانے والے راستے میں دو کار بم دھماکے ہوئے ہیں جن کے نتیجے میں کم از کم بیس زائر شہید اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲